پشاور، ایف بی آر نے بے نامی جائداد کی تحقیقات کیلیے زونز قائم کر دیے

148

پشاور(آن لائن) ایف بی آر نے خیبر پختونخوا میں بے نامی جائدادکی تحقیقات کے لیے بے نامی زونز قائم کر دیے ۔ پشاور ، ایبٹ آباد ، چارسدہ ، مردان ، سمیت بڑے شہروں میں 500مربع گز یا اس سے زاید رقبے کی منقولہ جائداد ، فیلٹس کے مالکان کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ، پشاور کے مختلف علاقوں میں ایسے افراد کی تفصیلات جمعکی جا رہی ہیں ،ایف بی آر ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں بے نامی ا کاؤنٹس اور اثاثوں کی تفتیش کے لیے اتھارٹی تشکیل دی گئی ہے، ایف بی آر نے بے نامی زونز میں 11افسران کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں جن میں حسن ذوالفقار ، محمد حسین ، حشام خالد ، سید شکیل
احمد ، سید بلال محمود ، بے نامی اراضی کی تحقیقات کرینگے کہ کیس درست معلومات پر مشتمل ہے ۔
پشاور ایف بی آر