القرآن

194

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

(مزید ان گھروں سے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں) اپنے ماموئوں کے گھروں سے، یا اپنی خالائوں کے گھروں سے، یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہاری سپردگی میں ہوں، یا اپنے دوستوں کے گھروں سے۔ اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ تم لوگ مل کر کھائو یا الگ الگ۔ البتہ جب گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے لوگوں کو سلام کیا کرو، دعائے خیر، اللہ کی طرف سے مقرر فرمائی ہوئی، بڑی با برکت اور پاکیزہ۔
(النور: 61)