رانا ثنا اللہ کو کچھ ہوا تو ذمے دار عمران خان ہونگے، مریم اورنگزیب

163

لاہور(آن لائن) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں رانا ثنااللہ کو دوا اور خوراک فراہم نہیں کرنے دی جاتی، وہ دل کے امراض میں مبتلا ہیں، جیل میں رانا ثنااللہ کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمے دار عمران صاحب ہوں گے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! آپ رانا ثنااللہ کی جان کے ساتھ کھیل رہے ہیں، جیل میں رانا ثنااللہ کو خدانخواستہ کچھ
ہوا تو ذمے دار آپ ہوں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب! انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پر کل آپ کو پچھتانا پڑے۔ آپ کو جیل میں بیٹھے رانا ثنااللہ سے بھی ڈرلگتا ہے۔ لیگی رہنما دل، شوگرسمیت دیگرامراض میں مبتلا ہیں۔ ان کی ادویات اورخوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مریم اورنگزیب