پشاور ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو  سیاحوں سے انٹری فیس وصولی سے روک دیا

158

مانسہرہ (اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ نے کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو وادی کاغان کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں سے داخلہ فیس وصولی سے روک دیا۔ حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس کی وصولی کے لیے لگایا گیا بیریئر ختم کر کے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، اہل علاقہ سمیت سیاحوں نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سیاحوں سے چھوٹی گاڑی 100 روپے جبکہ بڑی گاڑی سے 150 روپے انٹری فیس وصولی کا سلسلہ 2برس سے شروع کر رکھا تھا۔