سراج الحق و دیگر کی چھمب سیکٹر دھماکے کی  مذمت ، جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس

260

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے چھمب سیکٹر میں بم دھماکے کی شدید کی مذمت کی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں سے باز نہ آیا تو خطے میں جنگ کی آگ بھڑک اٹھے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہدا ہمارے سرکا تاج
اور قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔شہدا کی قربانیوں سے ہی ملک اور عوام محفوظ ہیں ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے شہدا کے لیے بلندی درجات ، مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔