پاکستان اور جنوبی افریقا انڈر 19ٹیمیں چھٹے ون ڈے میںکل آمنے سامنے ہوں گی

174

ڈربن(جسارت نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان سات یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا میچ کل کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 5-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے جنوبی افریقا انڈر 19 ٹیم کو پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں 17 رنز، دوسرے میچ میں 4 وکٹوں، تیسرے میچ میں 6 وکٹوں، چوتھے میچ میں 88 رنز جبکہ پانچویں میچ میں 116 رنز سے شکست دی تھی۔مسلسل فتوحات کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے اور اب اس نے جنوبی افریقن ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرنے پر نظریں جما رکھی ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم شکستوں کے داغوں کو دھونے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ورلڈ کپ ، آج ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی
لیڈز(جسارت نیوز)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںآج ایک میچ کا فیصلہ ہو گا جس میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈزکے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، میگا ایونٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔ شائقین کرکٹ کو میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں سے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ میگا ایونٹ میںآج ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل سے قبل اپنا آخری آخری میچ کھیل رہی ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔
وہاب ریاض کی ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش
لندن( وائس آف ایشیا )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے میرا خواب پورا ہوا کہ میں ورلڈ کپ کھیلوں اور اب خواہش ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کا بھی خواب پورا ہو۔ ان کا کہناتھا کہ کہ اگر مگر بھی کبھی کبھی رہنی چاہیے لیکن ہمارا پہلے تو فوکس کھیل پر ہے اور اس کے بعد ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ انگلینڈ میچ ہارے اور نیوزی لینڈ ہارے تو بہت برے طریقے سے ہارے۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان کیخلاف ہمارا ڈو اور ڈائی میچ تھا اور اس میچ کے لیے میں نے خود کو دستیاب کیا، میں اس وقت بھی بہت تکلیف میں تھا لیکن ٹیم پاکستان کو میری ضرورت تھی اور افغانستان کیخلاف میچ میں پین کلرز کھا کر کھیلا اور ہاتھ اتنا سوجھا ہوا تھا کہ گلووز میں بھی نہیں جا رہا تھا۔ میرے ہاتھ میں فریکچر ہے، سوجن ہے، تکلیف بھی ہے، ہاتھ حرکت بھی نہیں کر سکتا اور یہی صورتحال 10 سے 12 روز تک رہے گی۔