اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نیا نہیں بلکہ منافقوں کا پاکستان ہے جہاں نائب نااہل
وزیر اعظم زرعی پالیسی پر خطاب کر سکتا ہے لیکن سابق صدر جو سزا یافتہ بھی نہیںانکا انٹرویو سنسر کر دیا گیا۔ان خیالات کا اظہارمنگل کے روز بلاول زرداری نے ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا نہیں بلکہ منافقوں کا پاکستان ہے جو 1نہیں بلکہ 2 پاکستان ہیںانہوں نے پی آئی ڈی میں جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نائب نااہل وزیر اعظم زرعی پالیسی پر تو خطاب کر سکتا ہے لیکن سابق صدر جو سزا یافتہ بھی نہیںانکا انٹرویو سنسر کر دیا گیا۔
بلاو ل زرداری