ورلڈکپ،بنگلادیش سے مقابلہ،پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کردیا

381

لارڈز(جسارت نیوز)لارڈزکرکٹ گرائونڈمیں پاکستان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کاآغازکردیا۔ گرین شرٹس جمعہ کوآخری گروپ میچ میں بنگلا دیش سے ٹکرائیں گے۔ پاکستان ٹیم نے ہوم آف کرکٹ لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں باقاعدہ اوربھرپورپریکٹس کا آغازکردیا۔ جہاں جمعہ کوگرین شرٹس ورلڈکپ میں اپناآخری گروپ میچ بنگلا دیش سے کھیلیں گے۔ پاکستان نے آٹھ میچوں میں نوپوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ بنگال ٹائیگرز کے8 میچزمیں سات پوائنٹس ہیں۔بنگلا دیش برمنگھم میں بھارت کے خلاف اپنے آٹھویں میچ میں شکست سے دوچار ہوکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔ (آج) انگلینڈ کی نیوزی لینڈ سے شکست پاکستان،بنگلا دیش میچ کوکوارٹرفائنل بنادے گی جس کی فاتح ٹیم فائنل فورمیں جگہ حاصل کریگی۔ کیویز کے انگلینڈ سے ہارنے پربھی پاکستان،بنگلادیش کوبڑے مارجن سے ہرا کر بہتررن ریٹ کی بنیاد پرسیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرسکتاہے۔کپتان سرفرازاحمد کاکہناہے کہ تمام کھلاڑیوں کامورال بلندہے اوران کی توجہ سیمی فائنل پرنہیں بلکہ بنگلا دیش سے میچ پرمرکوزہے۔سوفیصد کارکردگی دکھاکرہم میچ جیتناچاہتے ہیں۔باقی سب کچھ اللہ پرچھوڑدیں گے۔