لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا3 روزہ اجلاس لاہور میں طلب کرلیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق اجلاس 5 سے7 جولائی تک منصورہ میں ہوگا ۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔اجلاس میں مہنگائی ،بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جاری ملک گیر تحریک کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔