۔145 ارکان بھی توڑ لیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، شاہد خاقان

205

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 45 نہیں 145 ارکان بھی توڑ لیں تو ہماری جماعت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو اپنے حلقوں میں لگ پتا جائے گا، 1993ء میں پوری قومی اسمبلی تبدیل ہوگئی تھی کیا ہوا۔ گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت پر آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کا خوف طاری ہے، اے پی سی کی وجہ سے اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، اپوزیشن قطعاً ان سے خوفزدہ نہیںہوگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت سے یہ لوگ توڑتے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، چاہے 45 نہیں 145 توڑ لیں۔ جب حلقوں میں جائیں گے تو انہیں لگ پتا جائے گا ، انتخابات میں کیسے سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی وفاداریوں کی تبدیلی سے سیاست کو کھوکھلا نہ کریں اس سے حکومتوں کو رخصت کیا جاتا ہے۔ کسی حقیقی سیاسی جماعت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ، 1993ء میں پوری قومی اسمبلی تبدیل ہوگئی تھی۔
شاہد خاقان