قومی دولت واپس لانے کادعویٰ جھوٹاثابت ہوا،سنی تحریک

199

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ناکام ترین بجٹ پیش کیا ہے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لینے کا محض نعرہ لگایا ،غریب عوام کوز ندہ درگور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزرا کی فوج ظفر موج نے قومی خزانے پر مزید بوجھ بڑھایا ہے، حکمرانوں کے بس میں ہو تو عوام پر سانس لینے پربھی پابندی عائد کر دیں۔پاکستان کی تاریخ بدترین بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں غریب عوام کے لیے محض تسلیاں اور ٹیکس لگائے گئے ہیں ۔حکومتی جماعت الیکشن سے قبل عوام سے کیے وعدوں سے مکر گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مر کز اہل سنت پر منعقدہ تنظیمی اجلاس میں رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجا ز قادری نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام پر خود کش دھماکا ثابت ہو رہی ہیں،نیا پا کستان بنانے والوں نے پرانے لٹیروں کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔