اسلام آباد ( آن لائن) نیب کی گرفتاری سے قبل اوگرا چیئرپرسن عظمیٰ عادل من پسند افسران کو ترقی دینے کا احکامات جاری کردیئے‘ اوگرا کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل نے اپنے 5پیاروں کو سلیکٹ کرکے اگلے گریڈمیں ترقی دے دی ہے جس کے نتیجہ میں اوگرا کے دیگر افسران میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اوگرا میں درجنوں اعلیٰ افسران موجود ہیں جو ترقی کیلیے منتظر بیٹھے ہیں لیکن عظمیٰ عادل نے اپنے من پسند ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے عہدوں پر ترقی دی ہے ترقی پانے والوں میں انور علی شیخ ہیں جس پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں اور غلط طریقہ سے سرکاری
مانات بھی الاٹ کرا چکے ہیں اس کے علاوہ معظم چودھری ان کے علاوہ شہزاد اقبال اور زین العابدین قریشی ہیں اس کے علاوہ سرمد اقبال بھی ہیں جن کو سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان افراد کو ترقی اس وجہ سے دی گئی ہے کیونکہ یہ اوگرا کے ممبران اور چیئرپرسن کے منظور نظر تھے۔ تاہم ترجمان اوگرا نے یہ تمام قیاس ارائیاں مسترد کی ہیں اور کہا ہے کہ قانون اور قواعد کے مطابق ان افسران کو ترقی دی گئی ہے۔