ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام اور اس کے گردونواح میں شدید گرمی کے دوران شدید لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور لوڈشیدنگ کے علاوہ مختلف بہانے کرکے بجلی کو کئی کئی گھنٹے بند کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ نہ صرف کاروبار متاثر ہورہا ہے بلکہ عوام کی زندگی بھی اجیرن بن کر رہ گئی ہے ٹنڈوجام کے شہریوں نے حیسکو کے چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں اس عذاب سے نجات دلائیں ۔