لارڈز (جسارت نیوز)آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے کا وسیم اکرم، ثقلین مشتاق اور لانس کلوزنر کا ریکارڈ توڑ دیا،ا سٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 5 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ سابق ہم وطن بولر گلین میگراتھ کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، اسٹارک ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ یہ اعزاز پانے والے مشترکہ طور پر چھٹے بولر بن گئے ہیں، اکرم، ثقلین اور کلوزنر نے یکساں 6 مرتبہ اعزاز حاصل کر رکھا تھا جبکہ اسٹارک 7 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی فاسٹ بوبلر وقار یونس کو حاصل ہے جنہوں نے 13 مرتبہ سنگ میل عبور کر رکھا ہے، مرلی دھرن 10 مرتبہ اعزاز حاصل کر کے دوسرے، بریٹ لی اور شاہد آفریدی نے 9، 9 اور مالنگا نے 8 مرتبہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔
کوپا امریکا فٹ بال کپ، پیرو نے یوروگوئے کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ریو ڈی جنیرو (جسارت نیوز) پیرو نے کوپا امریکا فٹ بال کپ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، فاتح ٹیم نے کوارٹر فائنل میں یوروگوئے کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دے کر لاسٹ فور میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ برازیل میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں پیرو نے یوروگوئے کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 5-4 گولز سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم پنالٹی شوٹ آئوٹ پر پیرو نے 5-4 گولز سے کامیابی حاصل کرلی۔