حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کے تعلیمی ادارے گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات کے بعد آج سے کھل جائیں گے سندھ حکومت کے تحت چلنے والے تمام سرکاری وپرائیویٹ اسکول آج سے کھل جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ اساتذہ تنظیموں کی جانب سے سندھ میں شدید گرمی کے باعث تعطیلات میں اضافے کی سفارش بھی کی گئی تھی تاہم حکومت سندھ نے یکم مئی کو بند ہونے والے تمام اسکولز‘ وکالجز کو یکم جولائی کو کھولنے کا فیصلہ کیاہے اور تمام سرکاری ونجی اسکول کو اس پر سختی سے عمل کرنے کا کہا ہے۔