حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی حیدر آباد کے صدر جاوید خان‘ نائب صدر امیر اللہ باچا‘ ظاہر خشک‘ جنرل سیکرٹری آصف خان نے کہاکہ عرصہ دراز سے حیدرآباد شہر میں آباد پختون آبادیاں حیدرآباد انتظامیہ کے تعصب پرستانہ رویہ کا شکار ہیں جن میں امریکن کوارٹر‘ بدین حالی‘ جمعہ گوٹھ ‘ مرشد آباد‘ گلگت کالونی‘ پٹھان گوٹھ ‘ جونیجو کالونی‘ ہاشمی کالونی اور ذیل پاک کالونی شامل ہیں یہان تاحد نظر کرا ہی کچرا ہے‘ سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ان علاقوں کے لیے کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔ انہوںنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر مذکورہ علاقوں میں صفائی کا انتظام کیا جائے۔