افغانستان کیخلاف میچ میں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، وہاب ریاض

650

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ لیڈز میں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا وہی عزت اور زلت دینے والا ہے۔

لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ لیڈز میچ سے قبل مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کتنی تکلیف برداشت کرسکتا ہوں، ویاب ریاض لیڈز وارم اپ بالنگ کے بعد میں نے کہا کہ میں میچ میں 100فیصد کوشش کروں گا البتہ فیلڈنگ اور بیٹنگ کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا جس کے بعد میچ کھیلنے کا فیصلہ مجھ پر چھوڑا گیا تھا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ کپتان نے مجھے یقین دلانے کے لئیے کہا کہ میں بالنگ میں 100فیصد دوں گا، میں نے ہاں کہا تو پھر انہوں نے کہا چلو کھیلو جس نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا، جب میں بیٹنگ کے لیے گیا تو بہت تکلیف میں تھا، میں نے اللہ کی طرف دیکھا اور کہا کہ اللہ مجھے عزت دے سکتا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہم میچ جیت گئے، میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا وہی عزت اور زلت دینے والا ہے۔