ن لیگ کے اندر چچا اور بھتیجی کے درمیان قیادت کی جنگ جارہی ہے،فواد چوہدری

805

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ن لیگ  کے اندرچچا اور بھتیجی کے درمیان پارٹی قیادت کیلئے جنگ جاری ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاکہ شہبازشریف اب صرف قائدحزب اختلاف ہیں باقی کمیٹیوں سے استعفی دے چکے ہیں،وہ کہتے ہیں جب کشتی ڈوبتی ہے توبوجھ ہٹادیاجاتاہے،شہبازشریف بھی یہی کررہے ہیں،شہباز شریف تمام کمیٹیوں سے استعفا دے چکے ہیں،مریم نوازنے شہباز شریف کی لیڈرشپ پرشب خون مارا،شہبازشریف کوان کی پارٹی میں کوئی پوچھتابھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پارٹی پراب کوئی گرفت نہیں رہی ، لوگ ن لیگ کوچھوڑ کرجارہے ہیں،ایم این ایزاورسینیٹرزبھی ن لیگ کوجلدچھوڑیں گے،مریم نواز نے اپنے والد کواقتدارسے نکلوایا،جیل بھجوایااورقیادت سنبھال لی،شہبازشریف اپوزیشن کے لیڈر ہی نہیں ہیں،مریم نواز کی بات کومان کرسیاست کرنے والوں نے اپنابیڑاغرق کیا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ کل گوجر خان میں چندلوگوں کااجتماع تھا،بلاول وہاں خطاب کرنے چلے گئے،ہماری مخالف سیاسی جماعتیں اس وقت بکھر نے کے موڈمیں ہیں،ن لیگ میں جوگروپنگ ہورہی ہے وہ ان کی اپنی لیڈرشپ کی وجہ سے ہورہی ہے،اپوزیشن بکھر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرانہیں خیال اپوزیشن سینیٹ چیئرمین کی تبدیلی کارسک لے گی،شہبازشریف کبھی کرائسزکے لیڈر نہیں تھے،اب شہباز شریف کو پارٹی میں کوئی نہیں پوچھتا،پی ایم ایل این کے اندر ایک قیادت کی جنگ ہے،رات کو ایک ملاقات میں کچھ لوگ ملے ہیں،12 ایم پی ایزکی فہرست جلدسامنے آئے گی، صادق سنجرانی ہمارے امیدوارتھے اورہم نے ان کوچیئرمین سینیٹ بنایا۔