حافظ سلمان بٹ کے گھر پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے ،نظام شاہ

327

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبرفیڈریشن سندھ کے صدرسید نظام الدین شاہ ،جنرل سیکرٹری شکیل شیخ ،کراچی کے صدرعبدالسلام ،جنرل سیکرٹری قاسم جمال ،سینئر نائب صدر امان بادشاہ ،نائب صدرمحمد خالق، سینئرجوائنٹ سیکرٹری محمد اشتیاق احمدودیگر ذمے داران نے نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے چیئر مین ،پریم یونین ریلوے سی بی اے کے صدراورسابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت مذمت اوراحتجاج کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔