جامعہ کراچی: پروفیسر ثمینہ خالد اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ کی ڈائریکٹرمقرر

360

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی صدارت میںہفتہ کے روز سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میںسنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 23فروری2019 ء کی روداد کی توثیق کی گئی اور قراردادوں پر عملددرآمد کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کا نام پروفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل خان مرحوم کے نام سے موسوم کرتے ہوئے ’’ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن ‘‘ کرنے کی منظوری دی گئی۔