جناح اسپتال: ’’ملک میں معیاری تعلیم کا فروغ‘‘ کے موضوع پرلیکچر

268

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام معلوماتی لیکچر منعقد کیا گیا۔ لیکچر کا موضوع ’’ملک میں معیاری تعلیم کا فروغ‘‘ تھا۔ لیکچر سے کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف بی ہیوورل نیورو سائنسز اینڈ فزیولوجی کے پروفیسر شکیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں میں تنقیدی سوچ پیدا کرنا تعلیم کا بہت اہم جزو ہے، اسی کے ذریعے رویوں میں تبدیلی آتی ہے۔