کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یوٹی) کے فلاحی رضاکارانہ پروگرام کی دوسرے بیچ کی تقریب اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ 6 دنوں پر مشتمل پروگرام میں طلبہ مختلف تعلیمی و عملی تربیتی مراحل میں مجموعی طور پر 30 گھنٹے گزارتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایس آئی یو ٹی پروفیسر ادیب رضوی نے کہاکہ فلاحی پروگرام کی بنیاد13 سال قبل رکھی گئی تھی،اب تک 6562 طلبہ سند حاصل کر چکے ہیں۔