بھارت میں اپارٹمنٹ کی  دیوار گر گئی‘ 15 افراد ہلاک

278

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر پونے میں رہایشی اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے 15افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق عمارت کی دیوار ٹین کے بنے عارضی گھروں پر گری، جس کی وجہ سے وہاں کے رہایشی دب کر رہ گئے۔ مرنے والوں میں کئی مزدور اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ بارش کے سلسلے میں گھروں کی دیواریں کمزور ہوگئیں،جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب ممبئی میں بھی 2گھروں کی دیواریں گر گئیں، تاہم ان حادثات میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔