ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد پکڑی جانے والی وہیل مچھلیوں کو کھلے سمندر میں چھوڑ دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قید میں رہنے کے باعث امکان کم ہے کہ وہ کھلے سمندر میں زندہ رہ سکیں گی۔ بحیرہ اوکاسک میں آزاد کی گئی وہیل مچھلیوں میں 6سفید بیلوگا اور 2کلر وہیل ہیں۔ روس نے انہیں کھلے سمندر سے پکڑا تھا اور ان کی رہائی کے لیے شدید عالمی دباؤ تھا۔ وہیل مچھلیوں کی رہائی کے باوجود آبی حیات کے ماہرین نے روس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی میں طے شدہ اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا۔