حکومت کی غلط پالیسیوں سے سندھ میں تعلیم تباہ ہوچکی ، ابرایہم جتوئی

265

 

شکارپور (نمائندہ جسارت) نیشنل پیپلز پارٹی سندھ کے سربراہ و سابق ایم این اے ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تعلیم حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کئی سال سے سندھ کی تعلیم پر صرف تجربات ہو رہے ہیں لیکن اس وقت تک کوئی بہتر نتیجہ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کے اسکولوں میں طلبہ کے لیے صاف پانی بھی مہیا نہیں کرسکی ہے اور بنیادی سہولیات نا ہونے کے باعث سندھ کے اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر تحصیل خانپور کے متعدد اسکول بند ہوچکے ہیں۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث پرائمری استاد ریٹائرڈ ہوچکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں بند اسکولوں کو کھلوانے کے لیے اساتذہ کو سہولت دینے کے لیے اسکول آنے جانے کے لیے اساتذہ کو نئی موٹرسائیکل دینے کا بندوبست کیا ہے جس کے ساتھ انہیں روزانہ کی بنیاد پر آنے جانے کے لیے پیٹرول بھی دیا جائے گا جبکہ طلبہ کے لیے کتابوں اور صاف پانی مہیا کرنے کے ساتھ اساتذہ کو اسکول میں کھانا بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔