نوابشاہ (سٹی رپورٹر) غریب آباد کے رہائشی راؤ بلال، مشتاق اور رضا شاہ نے نوابشاہ پریس کلب کے سامنے حیسکو عملے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے گھر کا بل 38 ہزار تھا، جس کی ہم نے 12 ہزار قسط کروا کر بل بھروایا، اس کے باوجود واپڈا کے ملازم کاشف رضا نے ہمارے گھر کا کنکشن منقطع کردیا۔ جب ہم نے ادا شدہ بل ایس ڈی او وقار جویو اور لائن سپرنٹنڈنٹ خالد بھنگوار کو دکھایا تو انہوں نے ہم سے بدتمیزی کی اور ہم پر تشدد کیا۔ متاثرین نے حیسکو کے حکام سے عملے کیخلاف کارروائی مطالبہ کیا ۔