ٹنڈوالٰہیار،بااثرافراد کا گھر  میں گھس کر مکینوں پر تشدد

225

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)نامعلوم مسلح افراد کا پٹھان کالونی حیدر آباد میں گھر میں گھس کرمکینوں پر کلہاڑیوں سے حملہ3 افراد شدید زخمی ۔ گزشتہ شب علاقے کے بااثر افراد کی جانب سے گھر پر حملہ کر کے تین افراد مسرور ،مزمل اور نوید کو شدید زخمی کر دیا، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد روانہ کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں نے بتایا کہ انہیں گلفام،بلال زبیر، اکرم اور علی قریشی نے کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کیا ہے جبکہ پولیس ہماری فریاد نہیں سن رہی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ تھانے کے ایس ایچ او کو ہدایت کی جائے کہ ہمارا مقدمہ درج کرے اور انصاف فراہم کیا جائے ۔