حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیرملک میں شادیاں کرکے شہریت حاصل کرنے والوں کی ملک میں جائیداد خاموشی سے فروخت کرنے کی سازش ناکام بنانے کے لیے وزیراعظم ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے ہر مختار کار کو پابند کیاجائے سٹی سروے سے ریکارڈ کی کاپی دینے کے بعد آئی ایس آئی کو بھی کاپی ارسال کریں تاکہ معلوم ہوسکے جائیداد کا مالک ملک میں ہے یا ملک سے باہر ہے۔ عوام میں سوالات اٹھنے لگے جس کا مقصد خزانہ خالی نہ ہو اور جائیداد فروخت کرکے رقم ملک سے باہر نہ جائے۔ انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف عوام میں اٹھنے والے سوالات کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ عوام کو آئی ایس آئی پر اعتماد ہے وہی دیانتداری سے تحقیقات کرکے ملک سے دولت باہر لے جانے کی سازش کو ناکام بناسکتی ہے۔ ملک سے جائیداد فروخت کرکے رقم غیرملک جانے سے ملک میں مزید بحران پیدا کرنے کی سازش ناکام کرکے روپے کی قدر قیمت کم ہونے سے بچایا جائے اور حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوجائے گاکہ مختار کار سے حاصل کاپی کے بعد شہریت رکھتا ہے یا نہیں ۔ وفاقی حکومت کے پاس ریکارڈ میں ہونا ضروری ہے شکوک وشبہات کے بعد عوام میں جو سوالات اٹھنے لگے جائز ہیں یا ناجائز ہیں۔