جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام تقریب عید ملن اور محفل مشاعرہ

239

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام حیدرآبادپریس کلب میںتقریب عید ملن اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علمی،ادبی،سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میںمعروف اسکالر اور اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد رفیق نے خطاب کیا،بعدازاں منفرد شناخت کے شاعر پروفیسر ڈاکٹر عتیق احمد جیلانی کی زیر صدارت مشاعرے کا آغاز ہوا،مشتاق قمر،عبدالشکور آسی، رفیق ساگر،مرزا عاصی اختر، یونس عظیم،وقار احمد وقار، شاکر جمال،رشید سارب ودیگر شعرا نے اپنا کلام سامعین کی نذر کرکے بھرپور داد سمیٹی۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحیدقریشی، جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ،سابق امیر جماعت اسلامی شیخ شوکت علی،زون وسطی کے امیر سلیم خان ودیگر موجود تھے۔