حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مہران ورکرز یونین سی بی اے حیدرآباد کے ایک وفد نے ایم ڈی واسا غلام محمد قائم خانی سے ملاقات کی اور مستقل ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین اپنے بچوں کے اسکول کے کورس‘ بجلی کے بل اور روز مرہ کی ضروریات پوری نہیں کر پارہے ہیں، معاشی بدحالی کا شکار ہیں، جنرل سیکرٹری عاشق علی قمبرانی ایچ ڈی اے واسا انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگ جلداز جلد تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ملازمین احتجاج اور سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے جس کی ذمہ داری ایچ ڈی اے انتظامیہ پر عائد ہوگی اس موقع پر رشید شیخ‘ ارشاد احمد ودیگربھی موجود تھے۔