بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں سر فہرست میڈیا واچ کی رپورٹ

481

مظفرآباد (صباح نیوز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم میڈیا واچ جموں و کشمیر انٹرنیشنل نے سال 2018ء کی رپورٹ شائع کردی ٗ دہشتگردی ،مذہبی اقلیتوں میں انتشار،انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں بھارت بازی لے گیا ، برما ،افغانستان بھی دوڑ میں شامل،بھارت نے 2018ء میں 2ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 30سے زاید سویلینز کو شہید کیا، مقبوضہ وادی میں دوران کریک ڈاؤن755افرادکو شہید ،16ہزار 432زخمی،9ہزار 905گرفتاریاں ، 903ریپ ،788خواتین کو زندہ جلایاگیا،3ہزار2سو مکان تبا ہ ہوئے جبکہ رپورٹ کے مطابق بھارت نے افغانستان کی مدد سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی، فائرنگ ،خودکش دھماکے اور بم دھماکوں میں 502افرادجاں بحق کیے جبکہ 843افراد زخمی ہوئے، اِس طرح باجوڑ،ڈیرہ اسماعیل خان ،چمن،اور کوئٹہ بھی دہشتگردی کا شکار ہوئے ،اِس طرح بھارت نے 2018ء میں آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول،نکیال ،بھمبر ،لیپہ ،وادی نیلم ،کھوئی رٹہ ،عباس پور ،کوٹلی، چھم، پانڈو سیکٹر،چکوٹھی،افتخارآباد سمیت 13انتخابی حلقوں کے 30سے زائد مقامات کو 2ہزا رسے زاید مرتبہ نشانہ بناکرجنگ بندی لائن کی خلاف ورزی کی وہاں تقریباً ڈھائی سو کے قریب مکانات اور دکانیں تباہ کی گئیں۔جبکہ روہنگیا،برما میں لاکھوں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح شہید کیا گیا ،6لاکھ 40ہزار سے زاید مہاجرین آج بھی بنگلادیش میں پناہ گزیر ہیں ،اِس طرح روہنگیا،برما انسانی حقوق کی پامالی کو کنٹرول نہ کرنے پر نااہل ترین ملک قرار دیا گیا، اِسی طرح فلپائن انسانی حقوق کے حوالے سے مردہ ترین ملک قرار دیا گیا جہاں12ہزار سے زاید افراد کو قتل کیا گیا ،روس دنیا میں خواتین کے حوالے سے بدترین ملک ثابت ہوا،بھارت مذہبی اقلیتوں اور معصوم کشمیریوں پر قتل و غارت گری میں نمبرون پر رہا، اِسکی بڑی وجہ بھارتی جنتا پارٹی (BJP) رہی، بھارت انسانی حقوق کو تحفظ دینے کے بجائے خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔