عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور اتحاد اُمت وقت کی ضرورت ہے‘ عبدالرحمن سلفی

311

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبد الرحمن سلفی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہیں، حکومت کی جانب سے ایک طرف ریاست مدینہ کی باتیں اور دوسری جانب فیصلے اسلام اور دین کی مخالفت میں ہورہے ہیں، ترقی اور معیشت کی مکمل بحالی چاہیے تو دین حنیف کو لازم پکڑنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت غرباء اہلحدیث کی 74ویں سالانہ قرآن و حدیث کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولاناصہیب میرمحمدی، مولا شیخ عبداللہ ناصر رحمانی، مولاناعبدالح حقانی، مولاناعبدالو کیل ناصر، علامہ ڈاکٹر عامر عبد اللہ، مفتی جاسم سلفی، مولانا سرور شفیق، مولانا داؤد شاکر، عمران احمد سلفی، نواب مہرالٰہی، حافظ عبدالحنان بندھانی، مولانا مصدق العمین، مولانا صادق بندھانی، مولانا عبدالمالک چنگوانی، مولانا فضل ربی، مولانا محمود شاہد، مولانا عبدالستار انصاری، مولانا محمد عمر، مولانا ابرہیم محمدی، صاحبزادہ حافظ فیصل، مولانا احمد سموں، مولاعبدالکریم ، مولانا اشرف بندھانی، مولانا اسحاق نذیر، مولانا عارف، مولاناعبدالروف، حافظ برھان الدین، عبدالشکور، خلیق الرحمان پسروری، قاضی عبدالسمیع، مطیع الرحمان ودیگر علماکرام و مشایخ عظام نے بھی خطاب کیا۔علما کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ متحد ہے۔ یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور حکومت کو اس مسئلے پر اپنا رویہ محتاط رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید سے منسلک بنیادی عقیدہ ہے تمام عبادات کی قبولیت اور آخرت میں نجات عقیدہ توحیدکے مطابق سنت نبوی کے طریقے پر عمل کرنے میں ہے۔