کوئٹہ(صباح نیوز)روجھان میں انڈس ہائی وئے پر کار اور ٹرک کے تصادم میں9افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 4خواتین 4بچے اور ایک مرد شامل ہے۔ذرا سی غفلت سے قیمتی جانوں کا ضیاع اور پھر زندگی بھرکا روگ لگ گیا۔ روجھان انڈس ہائی وئے پر شاہ والی کے قریب ٹرک اور کار کے خوفناک تصادم میں کار سوار ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں 4خواتین، 4بچے اور ایک مرد شامل ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے واردات پر پہنچیں تاہم ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش سے قبل تمام زخمی دم توڑ گئے۔ پولیس نے افسوسناک واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ۔