سی پیک سے پاکستانیوں کیلیے75ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں

239

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان چین اقتصادی راہداری سے پاکستانیوں کیلیے 75ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں جبکہ توانائی کے 7پراجیکٹس سے 6 ہزار 9 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 5برس میں سی پیک کے 11 منصوبے مکمل جبکہ11 پر کام جاری ہے۔ سی پیک منصوبے شارٹ ٹرم، مڈم ٹرم اور لانگ ٹرم ہیں۔سی پیک کے منصوبوں کی کی کل سرمایہ کاری 18.9 ارب ڈالر ہے۔ سی پیک کے 20 مزید منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن میں توانائی، انفرا اسٹرکچر اور گوادر پورٹ کے بڑے شعبے بھی شامل ہیں۔منصوبے کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ سی پیک سے پاکستانی عوام کیلیے 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں جبکہ 2015 ء سے 2030 ء تک 7 لاکھ نوکریاں پیدا کی جائیں گی۔اس کے علاوہ توانائی کے 7 منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں جن سے 6900 میگا واٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے۔ گوادر فری زون کی تکمیل کا کام 2030 ء تک مکمل ہوگا۔ گوادر پورٹ پر 25 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔