وکلا نے آزاد عدلیہ کیلیے ہر اول دستے کا کردارادا کیا‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

270

لاہور (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں ہائی کورٹ بار کے صدر احمد منصور چشتی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے آزاد عدلیہ کی بحالی او رملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے لیے ہر اول دستے کا کردارادا کیا ہے‘ وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘ بہاولپور میں وکلا کالونی کے ایشوکو بھی جلد طے کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر بہاولپور کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری اور عمارت کی تعمیر ومرمت کے لیے تخمینہ لگایا جائے۔