وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ٹریفک حادثے میں 9افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج کااظہار

356

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے روجھان کے قریب ٹریفک حادثے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و الم کااظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شاہ والی میں کار اورٹرک کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو ا پنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائیں ۔