مری، ہوٹل میں بکنگ نہ ہونے پر ملزم کی اندھا دھند فائرنگ، منیجر شدید زخمی

315

مری(صباح نیوز) مری میں ہوٹل کے کمروں کی بکنگ سے انکار پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، ہوٹل کا منیجر شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسارمری میں فائرنگ کی گونج، ہوٹل کے کمروں کی بکنگ سے انکار پر مقامی شہری مصہب خلیل مشتعل ہو گیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں استقبالیہ پر موجود آصف نامی منیجر شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کی، منیجر آصف کو پانچ گولیاں لگیں جسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔