وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوابی میں شدت پسندوں کی پولیس پر فائرنگ کی مذمت 

321

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوابی میں شدت پسندوں کی پولیس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،وزیر اعلی ٰنے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار فرحان اقبال کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ نے واقعے میں ملوث شدت پسند عناصر کا سراغ لگانے کے لیے تیز رفتار اور ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعلیٰنے فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے شہید اہلکار کے لیے شہید پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ انسانی جان کا نعم البدل کوئی چیز نہیں ہوسکتی تاہم ہم شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہے کہ وہ اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر و استقامت کا مظاہرہ کر سکیں۔