اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ 2018ء پاکستان اسکواش کے لیے بہترین سال رہا جس کے دوران اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی میں عالمی اسکواش کے مقابلے بحال ہوئے، امید ہے کہ 2019ء بھی ملک میں اسکواش سمیت دیگرکھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے لیے مثبت رہے گا۔ 2018ء میں قومی جونئیر کھلاڑیوں نے ایشین جونئیر چیمپیئن شپ میں بھی کامیابی حاصل کی،2019ء میں پشاور میں بھی کئی سال بعد2 انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کرائیں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے بتایا کہ2018ء کے دوران پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدرچیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران کی کوششوں سے ملک میں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا،2018ء میں قومی جونیئر کھلاڑیوں نے ایشین جونئیر چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ملک بھر میں اکیڈمیاں بھی قائم کیہیں جس کے اچھے نتائج2019-20ء میں آنا شروع ہوجائیں گے،یہ اکیڈمیاں اسکواش کے سابق کھلاڑی جان شیر خان،جہانگیر خان اورقمر زمان چلا رہے ہیں اور جونیئر کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں۔ ا