ایڈیلیڈ(جسارت نیوز) آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ کی معطلی کی سزا ختم ہونے کے بعد کرکٹ میدانوں میں مایوس کن واپسی ہوئی ہے اور صرف 2 رنز بنا سکے۔ پابندی ختم ہونے کے ساتھ ہی پرتھ اسکارچرز نے انہیں رواں بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف میچ میں شامل کیا تھا۔ ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بینکرافٹ صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔