۔20 سال تک حقیقی او ر متحدہ نے 20 ہزارلڑکے مارے‘مصطفی کمال 

271

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہاکہ شہداء کی قر بانیوں کو کبھی فرمواش نہیں کر سکتے اور انکا لہو ضرور رنگ لائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کا نظریہ ملک بھرمیں اپنی آب و تاب کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ے اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک بھر میں وطن پرستی کا بول بالا ہو گا، ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روزپاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناظم آباد گلبہار ٹاون آفس پر فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے محمد نعیم اور اظہر کی یاد میں ٹاؤن آفس کے باہر تعزیتی اجتماع کے شرکاء خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میں خالد مقبول اور فاروق ستار سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ٓاپ اپنا وزیر اعلیٰ لا سکتے ہیں آپکو 3 بار موقع ملا لیکن آپ نے ایک بار بھی وزیر اعلیٰ نہیں بنایا آپ نے دوسروں کو وزیر اعلیٰ بنا دیا کیونکہ اپ لوگ وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتے، فاروق ستار اگر الیکشن جیت جاتے تو کیا 1986 والی ایم کیو ایم بنا سکتے تھے فاروق ستار کو 1986ء والی ایم کیو ایم نہیں بلکہ لیڈر شپ چاہیے،20 سال تک حقیقی اور ایم کیو ایم نے 20 ہزارلڑکے مارے اس وقت خیال نہیں آیا،انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کی بدولت آ ج کراچی والے سکون سے اپنے گھروں میں سوتے ہیں ،ہم نے ہتھیاروں کے خلاف کے سیاست کی اورپی ایس پی کراچی میں پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیں خود بتایا کہ وہ 22 سال سے را سے پیسے لے رہے ہیں ہماری جنگ ہتھیار کی جنگ نہیں۔