حیدری مارکیٹ تاجر ایسوسی ایشن  کے وفد کی کمشنر کراچی سے ملاقات

298

کراچی(صباح نیوز)کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،شہر کراچی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے ،شہر کی معاشی سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جائیگا تاجروں کی باہمی مشاورت کے ساتھ مارکیٹوں میں قیام امن سمیت تاجروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدری مارکیٹ تاجر ایسوسی ایشن کے وفد سے کمشنر آفس میں میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔