کراچی (اسٹاف رپورٹر)وومن ویسٹ زون پولیس نے سال نو کے موقع پر شہر میں شراب کی بڑی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، یوسف پلازا کے قریب کارروائی میں شراب سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔گاڑی میں مختلف کاٹن بھرے ہوئے تھے، جن سے شراب کی پونے 4 سو بوتلیں برآمد ہوئیں،شراب کا یہ ذخیرہ نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف جگہوں پر سپلائی کیا جارہا تھا۔