آئی جی کی شہریوں سے مشکوک چیزوں کی اطلاع 15پردینے کی اپیل

284

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے شہر میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس یا اطراف کے علاقوں یا پڑوس میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی مشتبہ افراد یا کوئی مشکوک گاڑی موٹرسائیکل بیگ پارسل تھیلا بریف کیس وغیرہ دیکھیں تو اس کی اطلاع فوری طور پر مددگار15 قریبی تھانہ ڈی آئی جیز ایس ایس پیز دفاتر کو دیکر جرائم کے خلاف پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ شہری مجھے واٹس ایپ نمبر 03000021881 پر بھی مذکورہ حوالے سے یا پھر خود کودرپیش مسائل ومشکلات اور باالخصوص پولیس کے خلاف شکایات بھی شیئر کرسکتے ہیں۔انہوں نے سندھ بھر کے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو جاری احکامات میں کہا کہ وہ اپنے واٹس ایپ نمبر فوری طور پر عوام کے لیے عام کریں۔