شیخ لقمان اللقمان میمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

243

میمن ویلفیئر سوسائٹی کے تحت شیخ محمد لقمان اللقمان میمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قاری محمد آصف نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا جبکہ نعت رسول مقبولﷺ عالمی اردو مرکز جدہ کے صدر اطہر نفیس عباسی نے پیش کی۔ معروف فکاہیہ نگار محمد امانت اللہ نے طنز و مزاح سے بھرپور کالم پیش کیا۔ معروف شاعر زمرد سیفی، سراج آدمجی اور شمس الدین الطاف نے منظوم خراج تحسین پیش کیا۔
شیخ لقمان 45 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھے، جو مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ آپ کی عمر 90 برس سے زائد ہو چکی ہے تاہم آپ نے ہمیشہ کی طرح گزشتہ برس بھی حاجیوں کی خدمت کے لیے پاکستانی حج مشن کے ساتھ منیٰ میں وقت گزارا اور حاجیوں کی خدمت کرتے رہے۔ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری طیب موسانی اوردوستوں میں سید شہاب الدین ،عبدالرحمن مر چنٹ ، یعقوب موسانی، محمد چھاپرا ، احمد عبدالکریم گاڈٹ، انور کامدی ، فواد چھاپرا، آفتاب میمن ، انور بخشی ، اشرف تیلی، فیصل لقمان، عبدالرشید کاسمانی، شعیب سکندر، سراج آدمجی، شبیر پٹیل، احمد کمال مکی اور صدر ماسا عرفان کولسا والا اور دیگر نے شیخ لقمان کی سماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی۔ آخر میں شیخ لقمان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ہے۔ انسان کے لیے پیسہ کمانا اتنا مشکل نہیں جتنا عزت کمانا ہے۔ میں خوبصورت یادوں کے ساتھ جا رہا ہوں، آپ تمام کی محبت اور خلوص کو کبھی بھلا نہ پائوں گا۔ تقریب کے اختتام پرشیخ لقمان کو خدمات کے اعتراف میں شیلڈ اور گولڈ میڈل نوازا گیا۔