صوابی ، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دو پولیس کانسٹیبل اور ایک راہ گیر زخمی 

266

صوابی( آئی این پی) صوابی ، موضع کالو خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دو پولیس کانسٹیبل اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اسٹیشن یار حسین سے چھٹی پر گھر آنے والے ایلیٹ فورس کے دو کانسٹیبلان اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا ضلع بھر کی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دی پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن یار حسین میں تعینات دو کانسٹیبلان فر حان اور پرویز اپنے موٹر سائیکل پر اتوار کی سہ پہر شاباسی پر چھٹی کے عرض سے اپنے گھر واقع موضع کالو خان آرہے تھے جب وہ زوار بابا روڈ کالو خان کے مقام پر پہنچے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کے علاوہ ایک راہ گیر موضع آیاز بھی زخمی ہو گیا تینوں زخمیوں کو مردان اور بعد ازاں پشاور اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کالو خان پولیس نے نامعلوم ملزما ن کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مردان اور بعد ازاں پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں ایک مجروح کانسٹیبل فرحان کی حالت شدید جب کہ دوسرے اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی اور دیگر پولیس آفسران جائے وقوعہ پر پہنچے ان کی قیادت میں ضلع بھر کی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دی۔