سندھ اس وقت تکلیف دہ صورتحال سے گزر رہا ہے، ڈاکٹر قادر مگسی

210

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ سندھ اس وقت انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے گزر رہا ہے۔ سندھ کیخلاف کئی اطراف سے سازشیں کی جارہی ہیں اور ان میں اضافہ ہورہاہے۔ سازشوں کا مقابلہ کرنا اور سندھ کو لاحق خطرات سے نجات کے لیے انقلابی اور مقبول پارٹی کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے 26ویں قومی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانگریس کی صدارت چیف آرگنائزر جام عبدالفتاح نے کی جس میں مرکزی باڈی اور سینٹرل کمیٹی کے مختلف شعبوں کا تنقیدی جائزہ لیا گیا۔ پارٹی کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ سندھ کو لاحق مسائل کے حل کے لیے ایس ٹی پی کے کارکنوں کو عوام کے اندر قومی شعور پیدا کرنے کے لیے دن رات جدوجہد کرنا ہوگی۔