غزہ، نئے سال کے جشن پر پابندی

503

فلسطینی علاقے غزہ کو کنٹرول کرنے والی حماس حکومت نے پہلی مرتبہ نئے سال کے موقع پر تمام ممکنہ پارٹیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے سال کے جشن کی تقریبات علاقے کی اقدار اور مذہبی روایات کے خلاف ہیں۔ حکام کے مطابق نئے سال کی پارٹیوں کے انعقاد کے لیے تمام ہوٹلوں اور ریستورانوں کے اجازت نامے مسترد کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ برس بند جگہوں پر ان کے انعقاد کی اجازت تھی۔