اینٹی ٹیرارسٹ کورٹ کراچی نے بھتہ خوری اور غیرقانونی طور پر اسلحہ سپلائی میں ملوث ملزم کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا ۔
کراچی: ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے ملزم ایاز عرف بےبی کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزم ایاز لیاری گینگ وار بابا لاڈلا اور عزیرجان بلوچ گروپ کو غیرقانونی طور پر اسلحہ سپلائی کرتا تھا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بھتہ خوری کی کئ وارداتوں کو اعتراف کیا ہے ۔ رینجرز نے آج ملزم کو اے ٹی سی میں پیش کیا اور ریمانڈ کی استدعا کی جسے کورٹ نے منظور کرتے ہوئے 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا ۔