نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے یونین کو مس گائیڈ کیاگیا،اسحاق ڈار

573

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد پی آئی اے کے معاملے پر بہت زیادہ سیاست کی گئی ، بعض لوگوں نے پی آئی اے کی یونین کو مس گائیڈ کیا گیا ۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد پی آئی اے کے حوالے سے جو فیصلے کئے گئے ان کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ اپوزیشن کی طرف سے پی آئی اے نجکاری کی قرارداد لانے پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے نجکاری کرنے ہوتی تو حکومت کے پاس نجکاری کے لئے اور بہت سے طریقے بھی ہیں ، یہ اسٹوری کا اینڈ نہیں ہیں، آٹھ ہزار تو کیا ایک بندے کو بھی پی آئی اے فارغ نہیں کیا جائے گا ۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کی جانب سے پی آئی اے کی یونین کو مس گائیڈ کیا گیا ۔

سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کرناہوتی توقانون لانےکی ضرورت نہ تھی، آرڈیننس کے بعد پی آئی اے کے معاملے پر بہت زیادہ سیاست کی گئی۔ قومی ایشوزپرسیاست کرنی ہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، درخواست کرتا ہوں خدا کے لئے معیشت کو سیاسگت سے الگ کیا جائے ۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا حکومتی کوششوں سے ڈھائی سال میں پی آئی اے میں بہتری آئی ہے 16 جہاز تھے جو اب بڑھ کر 38 ہو گئے ہیں ۔